سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن بن عبدالله بن فرحان آل سعود نے ٹویٹر کے ذریعے سعودی عرب کی 13 سالہ بچی ریتاج الحازمی کو مبارک باد دی ہے۔ ریتاج کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک آف ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 11 برس کی عمر میں ریتاج کے دو ناول شائع ہو چکے تھے۔ اس نے رواں سال اپنا تیسرا ناول بھی شائع کرایا ہے۔ اس وقت وہ دو ناول لکھنے پر کام کر رہی ہے۔ ان میں ایک ناول بچوں کے لیے مخصوص ہے۔ ریتاج الحازمی کا پہلا ناول 2019ء میں 'Treasure of the Lost Sea' گم شدہ سمندر کا خزانہ کے عنوان سے شائع ہوا۔ اس ریتاج کی عمر صرف 11 سال تھی۔ اسی سال اس کا دوسرا ناول 'Portal of the Hidden World' شائع ہوا۔ اس نے ناول کے فنون سکھانے کے لیے ایک ورکشاپ بھی قائم کی۔ اس کی دل چسپیوں میں صرف ناول نگاری ہی نہیں بلکہ مطالعہ، لکھنا اور ڈرائنگ بھی شامل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریتاج الحازمی نے بتایا کہ "میں نے چھ سال کی عمر میں لکھنا شروع کر دیا تھا۔ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئی۔ میں نے اسکول کے پہلے سال داخلہ لیا تو میری ایک اس...
حکومت پاکستان نے 24 مئی سے سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔
این سی او سی نے سیاحتی مقامات کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے سیاحوں پر کورونا منفی رپورٹ یا ویکسینیشن
سرٹفیکیٹ کی شرط عائد کر دی ہے۔
این سی او سی کے مطابق ’سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔‘
ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں جبکہ جو افراد
کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں انہیں مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ جمع کرانا ہوگا۔
نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ’یکم جون کے بعد ہوٹلز کا عملہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر ہوٹل کی بکنگ نہیں کرے گا جبکہ یکم جولائی کے بعد ہوٹلز کا عملہ 40 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ پر ہی بکنگ دینے کا پابند ہوگا۔
سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر آنے والے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروائے جائیں گے۔ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم تمام مسافروں کے لیے پر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق سیاحتی مقامات پر جانے سے پہلے مسافر ماسک اور سینیٹائزر کی مناسب تعداد یقینی بنائیں۔
صوبائی اور ضلعی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل در آمد جرمانے اور دیگر سخت سزاؤں کے ساتھ یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ہوٹل انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایک کمرہ دو افراد کے لیے ہی بک کیا جائے، ریستوران کو مخصوص اوقات کے دوران ہی کھولا جائے جبکہ سیاحوں کو کمروں میں ہی کھانا دینے کو ترجیح دی جائے۔
نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ٹور آپریٹرز اور ہوٹل انتظامیہ تمام مسافروں کا ڈیٹا ضلعی انتظامیہ کو فراہم کرنے کے پابند ہوں گے جبکہ بیرون ملک سے آئے مسافروں کو ٹیسٹ، قرنطینہ کی پالیسی اور ویکسینیشن کی پالیسی پر عمل کرنا ہو گا۔
این سی او سی نے تمام سیاحتی مقامات پر ماسک پہنا لازمی قرار دیا ہے تاہم مناسب فاصلے اور سخت ایس او پیز کے ساتھ کیمپنگ کی اجازت ہو گی۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں