نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

مئی, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سعودی بچی کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک میں شامل

سعودی وزیر ثقافت شہزادہ بدر بن بن عبدالله بن فرحان آل سعود نے ٹویٹر کے ذریعے سعودی عرب کی 13 سالہ بچی ریتاج الحازمی کو مبارک باد دی ہے۔ ریتاج کا نام دنیا کی کم عمر ترین ناول نگار کے طور پر گینز بک آف ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 11 برس کی عمر میں ریتاج کے دو ناول شائع ہو چکے تھے۔ اس نے رواں سال اپنا تیسرا ناول بھی شائع کرایا ہے۔ اس وقت وہ دو ناول لکھنے پر کام کر رہی ہے۔ ان میں ایک ناول بچوں کے لیے مخصوص ہے۔ ریتاج الحازمی کا پہلا ناول 2019ء میں 'Treasure of the Lost Sea' گم شدہ سمندر کا خزانہ کے عنوان سے شائع ہوا۔ اس ریتاج کی عمر صرف 11 سال تھی۔ اسی سال اس کا دوسرا ناول 'Portal of the Hidden World' شائع ہوا۔ اس نے ناول کے فنون سکھانے کے لیے ایک ورکشاپ بھی قائم کی۔ اس کی دل چسپیوں میں صرف ناول نگاری ہی نہیں بلکہ مطالعہ، لکھنا اور ڈرائنگ بھی شامل ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریتاج الحازمی نے بتایا کہ "میں نے چھ سال کی عمر میں لکھنا شروع کر دیا تھا۔ میں اپنے گھر والوں کے ساتھ بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے گئی۔ میں نے اسکول کے پہلے سال داخلہ لیا تو میری ایک اس...

پاکستان میں سیاحوں کے لیے نئی گائیڈ لائنز کیا ہیں؟

حکومت پاکستان نے 24 مئی سے سیاحتی مقامات کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نئی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ این سی او سی نے سیاحتی مقامات کے لیے نئی گائیڈ لائنز جاری کرتے ہوئے سیاحوں پر کورونا منفی رپورٹ یا ویکسینیشن سرٹفیکیٹ کی شرط عائد کر دی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ’سیاحتی مقامات پر جانے والے افراد کا صحت مند ہونا ضروری ہے۔‘ ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤس انتظامیہ مہمانوں سے کورونا کی منفی رپورٹ اور قومی شناختی کارڈ لازمی طلب کریں جبکہ جو افراد کورونا ویکسین لگوا چکے ہیں انہیں مستند ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ جمع کرانا ہوگا۔ نئی گائیڈ لائنز کے مطابق ’یکم جون کے بعد ہوٹلز کا عملہ 50 سال اور زائد عمر کے افراد کے لیے ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ کے بغیر ہوٹل کی بکنگ نہیں کرے گا جبکہ یکم جولائی کے بعد ہوٹلز کا عملہ 40 سال اور زائد عمر کے افراد کو ویکسینیشن سرٹیفیکیٹ پر ہی بکنگ دینے کا پابند ہوگا۔ سیاحتی مقامات کے داخلی راستوں پر آنے والے مسافروں سے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم پر کروائے جائیں گے۔ ہیلتھ ڈیکلریشن فارم تمام مسافروں کے لیے پر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ این سی او سی کی نئی گائیڈ لائنز کے مطابق سیاحتی مقامات پر جانے س...

کورونا وائرس کے خاتمے کے لیے آئی ایم ایف کا 50 ارب ڈالر کا منصوبہ

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے کوویڈ 19 وبا کے خاتمے کے لیے 50 ارب ڈالر کا منصوبہ تجویز کیا ہے۔ اس کا ہدف 2021 کے آخر تک دنیا کی کم از کم 40 فیصد آبادی اور 2022 کے اواخر تک 60 فیصد آبادی کو ویکسین لگانا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی سربراہ کرسٹالینا جورجیوا کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کے تحت اہداف مقرر کیے گئے ہیں، فنانسنگ کی ضروریات کا تخمینہ لگایا گیا ہے اور عملی اقدامات واضح کیے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجسنی کے مطابق آئی ایم ایف کے منصوبہ سازوں کا کہنا ہے کہ صحت کے عالمی بحران پر قابو پائے بغیر معاشی بحران کا خاتمہ ممکن نہیں ہے، اس لیے کوویڈ وبا کا حتمی خاتمہ تمام ملکوں کے مفاد میں ہے۔ آئی ایم ایف سربراہ نے زور دیا ہے کہ ویکسین تک رسائی کے معاملے میں امیر اور غریب ملکوں کے درمیان مزید فرق بڑھا تو دنیا کو ترقی کی راہ پر واپس لانا اُتنا ہی مشکل ہوگا۔ آئی ایم ایف کے مطابق اپریل کے اختتام تک افریقہ کی 2 فیصد سے بھی کم آبادی کو ویکسین لگی تھی جبکہ امریکہ کے 40 فیصد اور یورپ کے 20 فیصد سے زیادہ لوگوں کو کم از کم ایک ڈوز لگ چکی تھی۔

فیفا کی کانگریس نے پاکستان کی معطلی کی توثیق کردی

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی کانگریس نے پاکستان کی معطلی کی توثیق کردی ہے، پاکستان کی معطلی کو برقرار رکھنے کے لئے کانگریس میں 203 ووٹس دیئے گئے۔ فیفا کی جانب سے پاکستان میں بنائی جانے والی ناملائزیشن کمیٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان مزید سخت کارروائی سے بچ گیا۔ فیفا کے 71 کانگریس اجلاس میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات پر بھی بات کی گئی، پاکستان فٹبال فیڈریشن کی معطلی کو برقرار رکھنے کیلئے ووٹنگ کی گئی۔ رائے شماری میں 209 ممبران نے حصہ لیا جس میں سے 5 ووٹ مسترد ہوئے، 204 میں سے 303 ووٹ پاکستان کی معطلی برقرار رکھنے کے حق میں پڑے۔ دوسری جانب نارملائزیشن کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی کی کوششوں کی وجہ سے پاکستان مزید سخت کارروائیوں سے محفوظ رہا۔ پابندیاں ختم کرنے کے لئے پی ایف ایف کے دفاتر ایک بار پھر نارملائزیشن کمیٹی کے حوالے کئے جائیں۔

بلٹ ٹرین ڈرائیور کو سیٹ چھوڑ کر باتھ روم جانا مہنگا پڑگیا

جاپان میں بلٹ ٹرین کے ایک ڈرائیور کو دورانِ سفر تین منٹ کے لیے سیٹ چھوڑ کر باتھ روم جانا مہنگا پڑ گیا۔ قواعد کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کو تادیبی کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔ یہ واقعہ ٹوکیو، اوساکا لائن پر پیش آیا، اُس وقت بلٹ ٹرین 150 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے سفر کر رہی تھی اور اُس میں 160 مسافر سوار تھے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ ڈرائیور کو پیٹ درد کی وجہ سے کرسی چھوڑ کر باتھ روم جانا پڑا، وہ اپنی جگہ ٹرین کنڈکٹر کو بٹھا گیا لیکن کنڈکٹر کے پاس ٹرین چلانے کا اختیار نہیں تھا۔ تین منٹ کے دوران کنڈکٹر کو کسی کنٹرول پینل کو ہاتھ لگانے کی ضرورت ہی نہیں پڑی اور اس واقعے کا پتہ بھی نہ چلتا اگر بلٹ ٹرین اپنی منزل پر ایک منٹ لیٹ نہ پہنچتی۔ ٹرین کے ایک منٹ لیٹ ہونے کی جب تفتیش ہوئی تو یہ معاملہ سامنے آیا۔